29 اکتوبر 2018 - 08:36
یمن میں جدیدترین بلیسٹک میزائل کی رونمائی سے آل سعود کے ہوش اڑ گئے+ تصاویر اور ویڈیو کلیپ

یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری فوج نے جدیدترین بدرپی 1 نامی میزائل کی رونمائی کی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمنی سرکاری فوج اور اسلامی مزاحتمی تحریک نے بدرپی1 نامی میزائل بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یمن مخالف قوتوں کے حملوں کا منہ توڑ جواب دینے کے لئےھمہ وقت تیار ہیں۔

المیسرہ نیوز کے مطابق یمنی سرکاری فوج نے کم فاصلے تک مارکرنے والے بدرپی1 نامی میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہےجس سے آل سعود کے ھوش اڑ گئے ہیں۔

یمنی فورسز اور میزائل فوجی یونٹ نے اعلان کیا ہے کہ یمن نے سعودی عرب کے فوجی ہدف کے خلاف کم فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

یمنی فوج کا کہنا ہے کہ مقامی سطح پرمزید میزائل بنانے کی کوشش جاری رہے گی۔

.......

/169